بکیوں اور منشیات فروشوں کی مقامی صحافی کو دھمکیاں

بکیوں اور منشیات فروشوں کی مقامی صحافی کو دھمکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقہ میں مخبری کے شبہ پر بکیوں اور منشیات فروشوں کی مقامی صحافی کو دھمکیاں،صحافی نے ملزمان کے خلاف کا روائی کے لئے درخواست تھانے جمع کر وادی۔تفصیلا ت کے مطابق صحافی شاہد بٹ نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے وحدت روڈ منڈی سٹاپ پر واقع ایک سنو کر کلب پر چھاپے مار کر چند جواریوں اور منشیات فروشوں کو پکڑا تھا جو پولیس سے مک مکا کر کے واپس آگئے اور آتے ہی مجھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور کہا کہ تم نے ہماری مخبری کی ہے ہم تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گئے حلانکہ میرا ان کے مسئلہ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے مجھ ملزمان سنوکر کلب کے مالک سرفراز ،الیاس اور منشیات فروش شہزاد سے جان کا خطرہ ہے میری سی سی پی او سے اپیل ہے کہ مجھ تحفظ فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -