کامونکے:لین دین کے تنازع پر معمر شخص کو قتل کردیا گیا

کامونکے:لین دین کے تنازع پر معمر شخص کو قتل کردیا گیا

کامونکے( نمائندہ پاکستان)لین دین کے تنازعہ پر تین افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے پینسٹھ سالہ شخص کو قتل کردیا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ عزیز پورہ تولیکی روڈ کے محمد شریف نے ڈیڑہ امیر افضل کے رہائشی لیاقت گجر سے ایک کنال پر کاشت فصل جوار خر یدی اور دو سو روپے کی رقم بقایا دینے والی تھا۔گذشتہ صبح محمد شریف مویشیوں کے کیلئے فصل کاٹنے گیا تو کھیتوں میں لیاقت گجر کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ۔اور اسی بناپر لیاقت علی گجر نے اپنے بیٹے وسیم گجر اور ایک نامعلوم ساتھی کی مدد سے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے محمد شریف کو قتل کردیا۔صدر پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد مجید کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان لیاقت علی گجر اور اسکے بیٹے وسیم گجر کو گرفتار کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

مزید : علاقائی