محنت کش کی بیٹی اغواکرلی گئی

محنت کش کی بیٹی اغواکرلی گئی

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)اوباشوں نے محنت کش کی بیٹی اغواء کرلی۔مقدمہ درج بتایاگیاہے کہ محلہ چونیاں گیٹ کھڈیاں کے رہائشی محمداسحاق محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھرسے باہرگئے ہوئے تھے۔اوراسکی بیٹی نسرین بی بی گھرمیں اکیلی موجودتھی۔

ملزمان سلیم،تاج،اسلم وغیرہ نے چھیماں بی بی کوان کے گھربھیج کرنسرین بی بی کوورغلاپھسلاکربلایااوراغواء کرکے لے گئے۔پولیس نے مغویہ کے والدمحمداسحاق کی رپورٹ پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : علاقائی