ٹوکیو،ایسا ہوٹل کھل گیا جس کی ڈشز کا نام سن کر ہی انسان کو قہ آجائے

ٹوکیو،ایسا ہوٹل کھل گیا جس کی ڈشز کا نام سن کر ہی انسان کو قہ آجائے
 ٹوکیو،ایسا ہوٹل کھل گیا جس کی ڈشز کا نام سن کر ہی انسان کو قہ آجائے

  


ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں ہم نے دیکھا ہے کہ جن ہوٹلوں پر صفائی کا ناقص انتظام ہو وہاں گاہک جانے سے کتراتے ہیں لیکن جاپان میں ایک ایسا ہوٹل کھل گیا ہے جس کی ڈشز کھانا تو دور کی بات ہے ان کا نام سن کر ہی انسان کو قے آ جائے۔ یہ ہوٹل گزشتہ ماہ قائم کیا گیا ہے اور اس کا نام ’’کری شاپ شی می ژو‘‘ ہے۔ اس میں ہوٹل انتظامیہ نے انسانی فضلے کی رنگت اور اسی بدبوکی حامل ایک ڈش متعارف کروائی ہے جو باتھ روم کے کموڈ سے مشابہہ ایک برتن میں ڈال کر گاہکوں کو پیش کی جاتی ہے۔ اس ڈش میں انسانی فضلہ بالکل شامل نہیں ہوتا لیکن یہ سبز چائے، کڑوے تونبے ، کوکا پاؤڈدر اوردیگر ایسی ہی چیزوں سے بنائی جاتی ہے کہ جس سے اس کی رنگت اور بدبو انسانی فضلے جیسی ہو جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے خود بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بیشتر گاہک اس ڈش کو کھانا تو دور اس کی خصوصیات سن کر ہی بے حد پریشان ہوجاتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر