باغبانپورہ، کردار مشکوک جانتے بہن کی شہ رگ کاٹ دی

باغبانپورہ، کردار مشکوک جانتے بہن کی شہ رگ کاٹ دی

لاہور(کرائم سیل)شالیمار کے علاقہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر سگی بہن کوچھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پو لیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروانے کے بعد مقد مہ درج کر تے ہو ئے کارروائی کا آ غا ز کر دیا تاہم پو لیس ملزم بھائی کو گر فتار نہ کر سکی ،بتا یا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقہ مادھولال حسین مزار والی گلی میں رہائش پذیر بلال کو اپنی 18سالہ بہن رقیہ کے کر دار پر شک تھا گز شتہ روزدونوں بہن بھائی میں جھگڑ ا ہو گیا طیش میں آ کر بلال نے چھڑیوں کے وار کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی اور موقع سے فرار ہو گیا شور سن کر اہل خا نہ جمع ہو گئے پو لیس نے مقدمہ درج کر تے ہو ئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی