صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی عقیل کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کرگھر سے 8لاکھ، مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے اکرام بخاری کے گھر سے 8لاکھ،،شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے رانااختر کے گھر سے8لاکھ فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے ریحان کے گھر سے7لاکھ،ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے بابرکے گھر سے5لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے جبکہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ندیم اور اس کی فیملی سے 3لاکھ ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے پر آصف اور اس کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات ہیئر میں ڈاکوؤں نے ظہیر سے 2لاکھ 26ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے عباس ور اس کی فیملی سے 2لاکھ 25ہزار روپے ریس کورس کے علاقہ ظفر علی روڈ پرڈاکوؤں نے محمد عزیز سے 85ہزارشالیمار میں آصف اقبال سے70ہزارمغل پورہ میں عمر صدیق سے90ہزار ،سول لائن شادمان کے الطاف احمد سے 20ہزار ،لٹن روڈ میں عاقب سے 23ہزار روپے،ساندہ میں راشد سے 90ہزار مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے رضوان سے 24ہزار گلشن راوی میں شیخ کامران سے 10ہزار،سمن آبادمیں علی سے 14ہزار مسلم ٹاؤن میں عمیرسے 28ہزار ڈیفنس Aمیں ندیم سے24ہزار فیصل ٹاؤن Dبلاک میں احمد نورسے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،موبائل اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ اسلام پو رہ سے شاہد گو المنڈی سے رزاق بھا ٹی گیٹ سے اسلم لو ئر مال سے راشد،اقبال ٹاؤن سے نو می اور گلشن اقبال سے اسد کی مو ٹر سا ئیکلیں اور ڈیفنس بی سے مظفر گلشن اقبال سے طاہر،اور ماڈل ٹاؤن سے اقبال کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی