فیصل آباد، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں، مزحمت پر شہری زخمی

فیصل آباد، ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں، مزحمت پر شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ نصف کروڑ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اس دوران ایک واردات میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں عبدالرشید کے گھر میں داخل ہونے والے پانچ نامعلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے عبدالرشید کو زخمی کر دیا اس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں رضوان سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فون‘ تھانہ مرید والا کے علاقہ میں محمد ندیم کے پانچ بکرے‘تھانہ ترکھانی کے علاقہ میں فیضان سے تین ہزار روپے‘ دو موبائل فون اور کیمرہ‘تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں عنصر سے نقدی‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل‘ تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر آنے جانے والوں میں شاہد‘ شفیع وغیرہ سے ہزاروں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات اور موبائل فون‘ تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں رمیز کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی‘طلائی زیورات اور قیمتی سامان‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ندیم سے 45ہزار روپے اور موبائل فون‘تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں محمد شہباز سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر 46ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سے عبدالحمید‘تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے محمد نواز‘ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سے نعیم اور محمد عابد کی موٹر سائیکلیں‘ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں محمد عارف کے ڈیڑہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور فرزانہ کے گھر کے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے کی نقدی اور قیمتی سامان‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں سعید کے گھر سے 18لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں جاوید کے گھر کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ تھانہ مرید والا کے علاقہ میں اکبر کے ڈیرہ سے دو شاخ بکرے چوری کر کے چلتے بنے۔
ڈاکے

مزید :

علاقائی -