میانوالی، بس اور ٹر ک میں تصادم،4افراد جاں بحق، 13شدید زخمی

میانوالی، بس اور ٹر ک میں تصادم،4افراد جاں بحق، 13شدید زخمی

میانوالی(آن لائن) میانوالی کے علاقے فخر آباد چیک پوسٹ کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز میانوالی کے علاقے لاوہ میں فخر آباد چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتال ندہ شاہ بلاول میں منتقل کیا اور جاں بحق ہونے والوں 4 افراد کو لاشوں کو میانوالی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ چند زخمیوں کی حالت بہتر دو زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد گھر بھیج دیا جائے گا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا پولیس کے مطابق مخالف سمتوں سے آتی ہوئی بس ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی