گیس کی بندش ‘پاکستان اسٹیل مل کو 4 ارب کا نقصان

گیس کی بندش ‘پاکستان اسٹیل مل کو 4 ارب کا نقصان

گیس کی بندش کے باعث پاکستان اسٹیل مل کو چار ارب کے نقصان کا سامنا، نقصان کو کم کرنے کے لیے پاکستان اسٹیل نے زمین رہن رکھوا کر قرض لینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس کی بندش کو دو ماہ مکمل ہوگئے۔ جس کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کو پیداوار کی مد میں چارارب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اسٹیل ملز نے مالی مسائل سے نکلنے کے لیے اسٹیل ملز کی زمین بینکوں میں رہن رکھ کر قرضہ حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2