980 افراد روزگار کیلئے جنوبی کوریا بھیجے گئے

980 افراد روزگار کیلئے جنوبی کوریا بھیجے گئے

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے ایک سال کے عرصہ میں تقریباً 980 افراد کو روزگار کے لئے جنوبی کوریا بھیجا ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ جنوبی کوریا میں پاکستانی کارکن مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور زرمبادلہ وطن عزیز بھجوا رہے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی کوریا کے انسانی وسائل کی ترقی کے محکمے سے کہا ہے کہ وہ ماہی گیری، زراعت، تعمیرات جیسے شعبوں میں پاکستانی کارکنوں کو روزگار دلانے میں مدد دیں۔

مزید : ایڈیشن 2