قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین کو مکمل اعتماد ہے، رانا ثناء اللہ

قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین کو مکمل اعتماد ہے، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین کو مکمل اعتماد ہے، قصور واقعہ پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دی جائے گی،عمران خان کی الزامات اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کے تیزی سے چلتے ہوئے پہیے کو روکنے کی منفی کوشش ہے ،عوام الزامات کی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔اتوار کو ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام کوقصور سکینڈل میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ قصور واقعہ کی تحقیقات پر متاثرین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا اعتماد تحقیقات کی شفافیت کا ثبوت ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھاندلی کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔عمران خان کی الزامات اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کے تیزی سے چلتے ہوئے پہیے کو روکنے کی منفی کوشش ہے اورعوام الزامات کی سیاست کو رد کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا تیزی سے چلتا پہیہ عمران خان کیلئے باعث تکلیف ہے ۔

مزید :

علاقائی -