اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر شانگلہ میں ماڈل عوامی حکومت بنائینگے ،امیر مقام

اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر شانگلہ میں ماڈل عوامی حکومت بنائینگے ،امیر مقام

بشام ( نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مر کزی رہنمااور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ضلع شانگلہ میں اتحادی جماعتوں سے مل کر ماڈل عوامی حکومت بنا ئیں گے اور اپنی تمام تر صلا حتیں بر و کار لا تے ہو ئے شانگلہ کو تر قی یافتہ اور خو شحال بنا ئیں گے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز بشام میں پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر افسر الملک خان کی جانب سے شانگلہ منتخب ضلعی کونسلرز اور تحصیل کونسلرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرا نے کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر افسر الملک خان ، جمعیت علماء اسلام(ف) کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد یوسف ، سا بق سینٹر مو لا نا راحت حسین ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صد سا بق ایم پی اے انجینئر حمید اقبال نے بھی خطاب کیا، رکن قومی اسمبلی شانگلہ ڈاکٹر عباد اللہ اور رکن صو بائی اسمبلی محمد رشاد خان بھی اس مو قع پر موجود تھے۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شانگلہ کی تینوں بڑی سیا سی جما عتوں نے شانگلہ کے بہترین مفاد میں اتحاد کر کے شانگلہ سے ہارس ٹریڈنگ اور منفی سیاست کا خا تمہ کیا اور ان تینوں جماعتوں کا اتحاد ضلع کی تر قی کیلئے تعمیر ی قدم ہے ، تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر افسرا لملک خان نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما ء اسلام(ف) کے منتخب کونسلران 30اگست کو اتحادی امیدواروں کو کا میاب بنا ئیں گے اور ضلع میں مشترکہ حکومت بنا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے تسلسل اور مسلم لیگ(ن) کے مینڈیٹ کے احترام میں ہم نے شانگلہ کے وسیع تر مفاد میں اتحاد کیا ہے ، جمعیت علما ء اسلام(ف) کے ضلعی امیر ڈاکٹر محمد یوسف اور سا بق سنیٹر مو لا نا راحت حسین نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد ہم شانگلہ بہتر مفاد میں بنا یا ہے اور اتحاد ی جما عتیں مل کر ضلع میں حکومت بنا ئیں گی، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شانگلہ کے صدر سا بق ایم پی اے انجینئر حمید اقبال نے کہا کہ ہماری سوچ شانگلہ کی تر قی اور خوشحا لی ہے اور شانگلہ کے مسائل مل کر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ 30اگست کو ضلع میں عوامی حکومت بنے گی۔

مزید : علاقائی