پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، 100انڈکس گرگیا، سرمایہ کاروں کے 300ارب ڈالر ڈوب گئے

پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، 100انڈکس گرگیا، سرمایہ ...
پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی ، 100انڈکس گرگیا، سرمایہ کاروں کے 300ارب ڈالر ڈوب گئے

  


کراچی ، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سمیت ایشیائی مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اندازہ 30ارب ڈالر ڈوب گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈکس 1417سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100انڈکس 33102کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

بتایاگیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ ہانگ کانگ ، چین اور جاپان سمیت ایشیائی مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی اور بھارتی روپیہ دوسال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ بھارتی سٹاک مارکیٹ میں 800سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔

سٹاک مارکیٹ کے بند ہونے کے بعد کی صورتحال اور رونگٹے کھڑے کردینے والے اعدادو شمار جاننے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

مزید : بزنس