احتساب عدالت کا قاسم ضیاءکا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

احتساب عدالت کا قاسم ضیاءکا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جوڈیشل ریمانڈ ...
احتساب عدالت کا قاسم ضیاءکا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے قاسم ضیاءکا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے کرپشن کیس میں قاسم ضیا ءکو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب نے ملزم کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی جبکہ ملزم کے وکلاءکی جانب سے اس کی  مخالفت کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں جیل بجھوا دیا۔قاسم ضیاءکے وکلاءکا کہناہے کہ وہ ملزم کی ضمانت کی کے لئے کل ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرینگے۔ادھر پیپلز پارٹی نے قاسم ضیاءکی گرفتاری اور ان پر عائد الزامات پر سخت احتجاج کیاہے۔

مزید : لاہور