رات گئے کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان ، 1000روپے جرمانہ

رات گئے کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان ، 1000روپے جرمانہ
رات گئے کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان ، 1000روپے جرمانہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ ڈی لائٹس لگانے پر موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر کرکٹرسرفرازاحمد کا چالان کردیا اوراس ضمن میں اُنہیں 1000روپے جرمانے کی پرچی تھمادی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق رات گئے موٹروے پولیس نے ایچ ڈی لائٹس کی وجہ سے گاڑی روکی جسے سرفرازاحمد چلارہے تھے ، پولیس کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ ڈی لائٹس لگانے پر گاڑی کے کاغذات مانگے گئے جس پر سرفرازاحمد نے اپنا تعارف کراتے ہوئے ضروری دستاویزات متعلقہ اہلکار کے حوالے کردیئے ۔

موٹروے پولیس اہلکار کاسرفراز احمد سے کہناتھاکہ آپ اچھے کرکٹر ہیں لیکن ٹریفک قوانین سب کیلئے برابر ہیں اور آپ اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس کے بعداُنہوں نے ایک ہزار روپے جرمانہ کرکے چالان کی رسید سرفرازاحمد کے سپرد کردیئے اور وہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں