سندھ ہائیکورٹ کے موٹر سائیکل رکشا پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ کے موٹر سائیکل رکشا پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر حکومت ...
سندھ ہائیکورٹ کے موٹر سائیکل رکشا پر پابندی کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب

  


کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری میںچنگ چی رکشا ایسوسی ایشن کی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے پابندی کیخلاف سماعت ہوئی۔جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چنگ چی رکشا ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ان رکشاﺅں پر جو پابندی لگائی ہے وہ غیر قانونی ہے۔کوئی متبادل دئے بغیراس پابندی سے لاکھوں افراد کا روزگار چھین لیا گیا ہے ۔عدالت نے آئی جی ٹریفک سمیت حکومت سندھ کو جواب طلب کرنے کیلئے نوٹس جا ری کر دیا۔

مزید : کراچی