ڈالر کی قیمت 17ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ‘سٹیٹ بینک کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے :ترجمان

ڈالر کی قیمت 17ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ‘سٹیٹ بینک کڑی نگاہ رکھے ہوئے ...
ڈالر کی قیمت 17ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ‘سٹیٹ بینک کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے :ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 17ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے پر سٹاک مارکیٹ اور کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک ڈالر کی ٹریڈنگ پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔ ترجمان نے مزید کہاکہ آخری کاروباری دن ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی تنبیہ بھی کی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈالر کی قیمت قابو میں رکھنے کےلئے طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -