بابرہ شریف کے گھر سے ہار کی چوری ، مشتبہ ملزمہ رہا، پولیس نے ہار برآمد نہیں کیا: اداکارہ
لاہورمانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ بابرہ شریف کے گھر سے ہار چوری کے الزام میں پکڑی گئی ملازمہ کے خلاف شواہد نہ ملنے اور نہ ہی تفتیش میں کوئی چیز سامنے آنے کے بعد پولیس نے گھریلو ملازمہ کو رہا کردیا جس پر بابرہ شریف ایک مرتبہ پھر میڈیا پرآگئیں اور کہاہے کہ پولیس نے ہار برآمد کیے بغیر ہی ملزم کو چھوڑ دیا، پندرہ دن بعد بھی پولیس کوئی سراغ نہیں لگاسکی ، میڈیا پر معاملات آنے کے بعد پولیس توجہ دے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف ادکارہ بابرہ شریف کے گھر مبینہ طورپر دو ہفتے قبل چوری ہوئی اور اُن کا ہار غائب ہوگیا جس پر بابرہ شریف نے پولیس سے رجوع کرلیا اور تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو بتایا کہ ہیرے کا سیٹ چرا لیاگیاجس کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے۔
پولیس نے چوری کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ وہ تفتیش کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ واقعہ میں کتنی سچائی ہے، ملزمہ کے خلاف شواہد نہیں ملے اور جلد ہی اصل چوروں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔