اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کیلئے پرویز رشید کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کیلئے پرویز رشید کی سربراہی میں کمیٹی ...
اردو کو بطور سرکاری زبان رائج کرنے کیلئے پرویز رشید کی سربراہی میں کمیٹی قائم

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردو کو بطور سرکاری و دفتر ی زبان رائج کرنے کے لیے وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمیٹی اردو زبان کو رائج کرنے کے تمام اموراور لائحہ عمل تیارکرکے کابینہ کو پیش کریگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کمیٹی کے چیرمین ہوں گے، کمیٹی میں مشیروزیراعظم عرفان صدیقی ، بیرسٹرظفر اللہ ،وفاقی وزرا ءاکرم درانی اور سردار یوسف بھی شامل ہوں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں