چینی سٹاک مارکیٹ گرنے سے گلوبل سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے5ٹریلین ڈالرڈوب گئے

چینی سٹاک مارکیٹ گرنے سے گلوبل سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے5ٹریلین ...
چینی سٹاک مارکیٹ گرنے سے گلوبل سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے5ٹریلین ڈالرڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی مارکیٹ 2007 کے بعد سے سب سے بڑی مندی کا شکارہوگئی ،جس کے بعد ایشیائی اور یورپین مارکیٹوں میں بھی سونامی آگیا ہے ،ایک محتاط اندازے کے مطابق گلوبل سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے5ٹریلین ڈالر(511,247,443,762,781,19 پاکستانی روپے )ڈوب گئے ہیں۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ پر چینی کرنسی (یوآن )کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کیلئے چینی سینٹرل بنک نے یوآن کی قیمت میں تین دن کی کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں 0.05فیصد اضافہ کردیاتھا۔جس کے بعدڈالر کے مقابلے میں یوآن 6.3975کی بجائے 6.4010 کا ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق چینی سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے بعدفنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے 40بلین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ چین میں ڈرامائی دن کی ٹریڈنگ کے بعد شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس8.5 فیصد کمی کیساتھ3209 پوائنٹس پر بند ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی شرح ترقی میں ایک ہی دن میں 4ٰفیصد کمی آگئی ہے جس سے شرح ترقی 7فیصد رہ گئی ہے۔چین کی سٹاک مارکیٹ میں مندی سے کراچی سٹاک مارکیٹ 1400پوائنٹ گر گئی ہے جس سے پاکستان میں ڈالر کو پر لگ گئے جس سے روپیہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگیاہے ۔ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں تین روپے تک کے اضافے سے لوگ ڈالر کی خریداری کیلئے لائنوں میں لگ گئے۔انٹر نیشنل ذرائع کے مطابق فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج 2013 کے بعد پہلی بار 6000پوائنٹ نیچے گرگئی ہے۔جرمنی کی سٹاک مارکیٹ 20فیصد جبکہ فرانس کی سٹاک مارکیٹ 3فیصد گر گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ 4.61فیصد مندی کے بعد2013کے بعد کم ترین سطح پرآگئی ہے۔آسٹریلیاکی سٹاک مارکیٹ 4فیصد کمی کیساتھ6سال کی بدترین سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح فلپائین کی سٹاک مارکیٹ 7فیصد کمی کے بعد 14ماہ کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔

مزید :

بزنس -Headlines -