مارک سیگل بے نظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند

مارک سیگل بے نظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند
مارک سیگل بے نظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صحافی مارک سیگل بے نظیر قتل کیس مین اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بے نظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے صحافی مارک سیگل سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا ریکارڈ بیان کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔واضح رہے کہ مارک سیگل نے کہا تھا کہ بینظیر قتل کیس سے متعلق ان کے پاس اہم شواہد ہیں۔

مزید : بین الاقوامی