اللہ کی ذات پریقین ہے،زندگی میں کبھی حو صلہ نہیں ہارا : ایاز صادق

اللہ کی ذات پریقین ہے،زندگی میں کبھی حو صلہ نہیں ہارا : ایاز صادق
اللہ کی ذات پریقین ہے،زندگی میں کبھی حو صلہ نہیں ہارا : ایاز صادق

  


لاہور(ڈی این اے )قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کبھی حو صلہ نہیں ہارا ۔اپنے حق کے لیے آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے وکلا سے مشاورت کر لی ہے۔ اللہ تعالی کی ذات پرغیر متزلزل یقین ہے ، وہ بہتری کرے گا، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی حو صلہ نہیں ہارا۔ اپنے حق کے لئے آئینی راستہ اختیار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد عمران خان کی گفتگو نہیں سنی۔دوستوں سے سنا ہے کہ انھوں نے میرے بارے میں محتاط گفتگو کی ہے۔

مزید : لاہور