مریم نواز کی صاحبزادی نے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری حاصل کرلی

مریم نواز کی صاحبزادی نے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری حاصل کرلی
مریم نواز کی صاحبزادی نے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری حاصل کرلی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساءصفدر نے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری حاصل کرلی ہے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مہرالنساءصفدر نے یونیورسٹی آف لندن سے میرٹ ایوارڈ حاصل کیاہے جس پر خاندان کے افراد نے مہرالنساءکو مبارکباد دی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ مہرالنساءکی کامیابی پر خاندان میں ایک پارٹی کا انعقادکرنے پر بھی غور کیاجارہاہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

مزید : لاہور