13 برس جیل میں سزا کاٹنے والے مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشیدکو دوبارہ جیل بھیج دیا گیا
مالدیپ(مانیٹرنگ ڈیسک) مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید کو جو کہ جیل میں 13 برس گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ رہا ہوئے تھے انہیں مالدیپ پولیس نے دوبارہ گھر میں گھس کر گرفتار کر کے واپس جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ مالدیپین ڈیمو کریٹک پارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پارٹی لیڈر محمد ناشید کے گھر پولیس اور مالدیپ کوریکشنل سروسز کے اہلکار صدر دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آئے ۔اس دوران فورسز نے مرچوں کا سپرے بھی کیا اور محمد ناشید کو دوبارہ گرفتار کر کے واپس جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ایم ڈی پی نے ریاست کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔