رشید گوڈیل کا حملے کے بعد پہلا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا

رشید گوڈیل کا حملے کے بعد پہلا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا
رشید گوڈیل کا حملے کے بعد پہلا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماءرشید گوڈیل کا حملے کے بعد پہلا ویڈیو پیغام منظر عام پر آ گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل نے مکمل طور پر ہوش میں آنے کے بعد بات چیت کرنے کی کوشش بھی کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے اور ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ہی بات کر سکتے۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہیں دوسری زندگی ملی ہے۔ یہ ڈاکٹروں کی محنت اور عوام کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے کہ وہ آج زندہ ہیں۔

واضح رہے کہ رشید گوڈیل کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور اب انہیں وینٹی لیٹر سے بھی ہٹایا جا چکا ہے جبکہ انہیں نالی کے ذریعے خوراک دینے کے بجائے منہ کے ذریعے مائع خوراک بھی دی جا رہی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں