امیر حیدر ہوتی کے مشیر معصوم شاہ کے لاکر سے پانچ کلوسونا برآمد

امیر حیدر ہوتی کے مشیر معصوم شاہ کے لاکر سے پانچ کلوسونا برآمد
امیر حیدر ہوتی کے مشیر معصوم شاہ کے لاکر سے پانچ کلوسونا برآمد

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کے لاکر سے پانچ کلوگرام سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی ہیں۔ احتساب عدالت نے معصوم شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کو غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ سید معصوم شاہ کے اثاثوں کی کھوج کے دوران لاکر سے پانچ کلوگرام سونا برآمد ہوا ہے اور وہ بھی اینٹوں کی صورت میں۔ سونے کی اینٹیں خفیہ لاکر میں چھپائی گئی تھیں۔

احتساب بیورو نے سید معصوم شاہ کا بارہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے جج طارق یوسفزئی کی عدالت میں پیش کیاجس میں ملزم معصوم شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کردی۔

مزید : پشاور