سپریم کورٹ کے 10سینئر کورٹ ایسوسی ایٹس اور4پروٹوکول افسروں کی گریڈ 19میں ترقی

سپریم کورٹ کے 10سینئر کورٹ ایسوسی ایٹس اور4پروٹوکول افسروں کی گریڈ 19میں ترقی
سپریم کورٹ کے 10سینئر کورٹ ایسوسی ایٹس اور4پروٹوکول افسروں کی گریڈ 19میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے 10 سینئر کورٹ ایسوسی ایٹس اور چار سینئر پروٹوکول آفیسرز کو گریڈ 19میں ترقی دے دی ہے ، چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے افسروں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن دس سینئر کورٹ ایسوسی ایٹس کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد مجاہد محمود، فواد احمد، نذیر محمد، عبدالجمیل، میر حسین، سید محمد علی شاہ، سید ظفر علی شاہ، محمد آصف، حفظ الرحمن اور سردار علی شامل ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرٹوکول آفیسر محمد امین، جاوید اختر، طاہر رشید اور تنویر احمد کوبھی گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -