اگر آپ سونے کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ آنے والے دنوں میں۔۔۔

اگر آپ سونے کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ ...
اگر آپ سونے کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ آنے والے دنوں میں۔۔۔

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ہے لیکن ماہرین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ اب اس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آسکتا ہے۔

’گلف نیوز‘ کے مطابق دبئی کی گولڈ مارکیٹس میں سونا 1153 ڈالر (تقریباً 115300 پاکستانی روپے) فی اونس (تقریباً 28.3 گرام) کے حساب سے فروخت ہورہا ہے لیکن چینی معیشت کی سست روی کی وجہ سے سرمایہ کار پھر محفوظ اور قابل بھروسہ سرمایہ کاری کی طرف مائل ہورہے ہیں اور یہی چیز انہیں سونے میں زیادہ سرمایہ کاری کی طرف مائل کررہی ہے۔ ماہرین نے خیال طاہر کیا ہے کہ سونے کی قیمت آنے والے دنوں میں پھر سے 1200 ڈالر (تقریباً 1,20,000 پاکستانی روپے) فی اونس تک جاسکتی ہے۔

آج (پیر) کے روز چینی سٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد کی گراوٹ نے دیگر ممالک کی مارکیٹوں کو بھی متاثر کیا اور دبئی، ابوظہبی، جرمنی، تائیوان، ٹوکیو اور پاکستان سمیت تمام بڑی مارکیٹس میں مندی دیکھنے میں آئی۔ ANZ بینک کے ماہر وکٹر تھیان پریاکا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سٹاک مارکیٹوں کے حالات زیادہ خراب ہوئے تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

مزید : بزنس