مطالبہ منوانے کیلئے شہری کی اپنی ہی بیٹی کو سرعام ڈبونے کی کوشش، مطالبہ ایسا کہ جو جانے اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائے

مطالبہ منوانے کیلئے شہری کی اپنی ہی بیٹی کو سرعام ڈبونے کی کوشش، مطالبہ ایسا ...
مطالبہ منوانے کیلئے شہری کی اپنی ہی بیٹی کو سرعام ڈبونے کی کوشش، مطالبہ ایسا کہ جو جانے اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائے

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کی لڑائی کا خمیازہ اکثر بچوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے لیکن ایک چینی بچی پر تو ماں باپ کی لڑائی بھیانک عذاب بن کر ٹوٹ پڑی۔

چینی میڈیا کے مطابق صوبہ ہیبے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیوی ناراض ہوکر کہیں چھپ گئی اور خاوند کے بار بار پکارنے پر بھی سامنے آنے سے انکار کردیا۔جب کوئی اور حربہ کام نہ آیا تو ظالم شخص نے اپنی ننھی بچی کو اٹھایا اور قریبی جھیل میں لے جاکر اس کا سر پانی میں ڈبو دیا تاکہ اس کی ماں بچی کی حالت زار دیکھ کر سامنے آجائے۔ بچی کے ساتھ خوفناک سلوک دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بدبخت شخص کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس