DHAاے فیز9میں5مرلہ پر تقریباً9لاکھ،10مرلہ پر13لاکھ،کنال پر20لاکھ ڈویلپمنٹ چارج عائد ہونے کا امکان، قیمتیں نیچے آنے کا مکان

DHAاے فیز9میں5مرلہ پر تقریباً9لاکھ،10مرلہ پر13لاکھ،کنال پر20لاکھ ڈویلپمنٹ چارج ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور فیز9میں DHA انتظامیہ نے5مرلہ پر تقریباً9لاکھ،10مرلہ پلاٹ پر13لاکھ، کنال پلاٹ پر20لاکھ ڈویلپمنٹ چارجز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تین سال میں ڈویلپمنٹ چارجز اقساط میں وصول ہوں گے۔DHA فیز9ٹاؤن میں5مرلہ رہائشی پلاٹوں میں کسی بھی پلاٹ کا سائز زیادہ ہونے پر ایکسٹرا جگہ کے لئے ڈی ایچ اے نے مارکیٹ ریٹ کی بنیاد پر چالان جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، جو تقریباً9لاکھ روپے مرلہ بن رہا ہے۔ اس سے ٹاؤن کے پلاٹوں کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔ فیز9کے پلاٹس پر ڈویلپمنٹ چارجز کے چالان جاری ہونے پر قیمتوں میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1