کچرے کے ڈھیر سے بچے کا کٹا ہوا پاﺅں ملنے پر شہریوں میں خوف وہراس
حافظ آباد (ویب ڈیسک) کچرے کے ڈھیر سے بچے کا کٹا ہوا پاﺅں ملنے پر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز محلہ مغل پورہ ، جلالپور روڈ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے دس، بارہ سالہ بچے کے پاﺅں کا کٹا ہواخون آلود پنجہ ملا، اسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہو گئے۔ پورے علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہو گیا شہری حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی چھین بین کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔