بدین : پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست دیدی

بدین : پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست دیدی
بدین : پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست دیدی

  

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلدیاتی انتخابات میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ ، ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست ہو گئی ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق بدین میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے ذوالفقار مرز ا کے بیٹے حسام مرزا کو شکست دیکر چیئرمین کی سیٹ چھین لی ۔ پی پی کے علی اصغر ہالیپو ٹو نے حسام مرزا کو 6ووٹوں سے ہرا دیا ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے علی اصگر ہالیپو 51ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ انکے مخالف امیدوار اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسام مرزا صرف 45ووٹ حاصل کر سکے ۔

مزید : بدین