خاتون کو اپنی ہی ناف میں چھپی ایسی چیز مل گئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ایسی کیا چیز چھپی ہوئی تھی ؟جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

خاتون کو اپنی ہی ناف میں چھپی ایسی چیز مل گئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو ...
خاتون کو اپنی ہی ناف میں چھپی ایسی چیز مل گئی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ایسی کیا چیز چھپی ہوئی تھی ؟جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے جسم پر میل کچیل جمع ہو جانا فطری بات ہے لیکن اگر کوئی اس امریکی خاتون کی طرح صفائی سے مکمل طور پر کنارہ کر لے تو انجام اس ویڈیو میں نظرآنیوالے خوفناک منظر جیسا بھی ہو سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:’یہ ہر مسلم خاتون کا حق ہے‘ وہ مسلمان ارب پتی جس نے مسلمان خواتین کے جرمانے بھرتے بھرتے 3 کروڑ روپے لٹادئیے کیونکہ۔۔۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ریاست اوکلا ہوما کی ایک خاتون نےیوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے۔ یہ خاتون اپنی ناف کی صفائی سے اتنے لمبے عرصے تک غافل رہی کہ میل کچیل ، گردوغبار اور بال اس کی ناف میں جمع ہوتے گئے۔ رفتہ رفتہ یہ مواد ٹھوس اور سخت شکل اختیار کر تا گیا اور بالآخر ایک پتھر جیسا ہو گیا۔
یہ خاتون ایک چمٹی کے ذریعے اس کراہت آمیز چیز کو اپنی ناف سے کھینچتی نظرآتی ہے۔ جب یہ کچھ کوشش کے بعد اس غلیظ چیز کو اپنی ناف سے باہر کھینچنے میں کامیاب ہوتی ہے تو خود بھی چیخ اٹھتی ہے اور اس کے پاس موجود اس کی بہن اور ایک مرد بھی حیرت سے چیخ اٹھتے ہیں ، البتہ کچھ ہی دیر بعد یہ لوگ اپنے ’کارنامے‘ پر قہقہے لگاتے نظرآتے ہیں۔ یوٹیوب پر اس ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس خاتون نے کتنے عرصے سے اپنی ناف کی صفائی نہیں کی تھی۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل فون ، لیپ ٹاپ یا کمپوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -