پاکستان میں مارلبرولائٹس کے پیکٹ پر کمپنی کی جانب سے اس نشان کا مطلب کیا ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

پاکستان میں مارلبرولائٹس کے پیکٹ پر کمپنی کی جانب سے اس نشان کا مطلب کیا ہے؟ ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سگریٹ برانڈ مارلبرو لائٹس پینے والے لوگ آگاہ ہوں گے کہ کچھ عرصے سے اس برانڈ کے پیکٹوں کے اندر کچھ مخصوص علامتیں چھاپی جا رہی ہیں جو درحقیقت ’امن کی علامت‘ (Peace sign)ہیں۔ ان علامات کو سگریٹ کے پیکٹ پر چھاپنے کا مقصد کیا ہے؟ اس کا حتمی جواب تو کسی کو معلوم نہیں لیکن انٹرنیٹ پر صارفین اس سے اپنے اپنے مطالب نکال رہے ہیں، جو اتنے ہولناک ہیں کہ آپ جان کر سگریٹ نوشی سے تائب ہو جائیں گے۔

آپ کو کوکاکولا زیادہ پسند ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق اس سوال کا جواب بتاسکتا ہے کہ آپ کی شادی کامیاب رہے گی یا ناکام، مگر کیسے؟ آپ بھی جانئے

مینگوباز کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”ان امن کی علامتوں سے کمپنی کا مطلب سگریٹ نوشوں کو یہ بتانا ہے کہ سگریٹ پی کر مرنے کے بعدتمہاری روح امن میں رہے گی۔“ ایک اور صارف نے اس سے یہ مطلب نکالا ہے کہ ”کیونکہ سگریٹ پینے سے آدمی موت کے منہ میں چلا جاتا ہے اور ہمیشہ امن و سکون میں رہتا ہے، اس لیے یہ علامتیں چھاپی جا رہی ہیں۔“ ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”دو نمبر مارلبرو سگریٹ بہت زیادہ بک رہے ہیں، شاید کمپنی نے ان سے صارفین کو بچانے کے لیے یہ علامتیں چھاپنی شروع کی ہیں۔“ تاہم ایک شخص کی توجیح قدرے قرین قیاس ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”یہ علامتیں سگریٹ کے فلٹر بڈ کو ظاہر کرتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس