اس 14 سالہ لڑکے نے سڑک پر کھڑے ہوکر ایسا کام کیا کہ سعودی پولیس نے فوری گرفتار کرلیا، کیا کام کیا تھا؟ وہ کام جو پاکستانی اکثر سڑکوں پر کرتے نظر آتے ہیں اور کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا

اس 14 سالہ لڑکے نے سڑک پر کھڑے ہوکر ایسا کام کیا کہ سعودی پولیس نے فوری گرفتار ...
اس 14 سالہ لڑکے نے سڑک پر کھڑے ہوکر ایسا کام کیا کہ سعودی پولیس نے فوری گرفتار کرلیا، کیا کام کیا تھا؟ وہ کام جو پاکستانی اکثر سڑکوں پر کرتے نظر آتے ہیں اور کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک 14سالہ لڑکے کو سڑک پر ایسا کام کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے جو ہمارے ہاں اکثر لوگ سڑکوں پر کرتے نظر آتے ہیں اور کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا، یہ کام ’ڈانس‘ ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں یہ لڑکا ہیڈفون لگائے ہوئے مصروف شاہراہ کے درمیان میں آ کھڑا ہوتا ہے اورسگنل پر رکی گاڑیوں کے سامنے کھڑے ہو کر ہسپانوی پاپ سٹار لوس ڈیل ریو (Los Del Rio)کے گانے MACARENA پر رقص شروع کر دیتا ہے۔

پاکستان کا وہ شہر جہاں پر قیدیوں کو بادشاہوں کی طرح رکھا جاتا ہے

رپورٹ کے مطابق لڑکے کے رقص کی 45سیکنڈ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی جو پولیس کی نظروں میں بھی آ گئی اور اسے عوامی جگہ پر غیراخلاقی کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔جدہ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں لڑکے کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بیان میں پولیس نے بتایا ہے کہ ”لڑکے سے تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ اس نے عوامی جگہ پر غیراخلاقی حرکت کی ہے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔“

مزید : عرب دنیا