ہماری حکومت ہوتی تو ہم اب تک امریکی دھمکیوں کا جواب دے چکے ہوتے :حناربانی کھر

ہماری حکومت ہوتی تو ہم اب تک امریکی دھمکیوں کا جواب دے چکے ہوتے :حناربانی کھر
ہماری حکومت ہوتی تو ہم اب تک امریکی دھمکیوں کا جواب دے چکے ہوتے :حناربانی کھر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن ) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ حکومت کو امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیوں کا جواب دینا چاہئیے ، ہماری حکومت ہوتی تو ہم ابھی تک امریکا کو جواب دے چکے ہوتے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ امریکا سے بڑے پیمانے پر رابطوں کی ضرورت ہے ،حکومت نے امریکاسے رابطے جاری رکھے ہوتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی ، قومی مفاد میں جو چیزیں ہیں وہ کرلینی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیوں کا جواب دینا چاہئیے ، پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو ہم اب  تک امریکا کو جواب دے چکے ہوتے۔

مزید : اسلام آباد