ن لیگ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس ،نیب نے نوٹس لے لیا

ن لیگ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس ،نیب نے نوٹس لے لیا
ن لیگ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس ،نیب نے نوٹس لے لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس پر نیب نے نوٹس لیتے ہوئے شریف خاندان کو مزید دو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی چینل”جیونیوز“ کے مطابق نیب نے آج ن لیگ کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے ،جبکہ اس امر میں ان کو دو مزید نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے مطابق شریف فیملی نے اپنے موقف میں دو رائے دی ہیں ،پہلے ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت تک نیب اپنی کاروائی نہ کرے ،جبکہ آج انہوں نے پریس کانفرنس میں نیب پر یہ  الزام لگایا   کہ نیب قانون کے مطابق کام نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیںہماری حکومت ہوتی تو ہم اب تک امریکی دھمکیوں کا جواب دے چکے ہوتے :حناربانی کھر

نیب کا کہنا ہے کہ پہلے ہم نے کوئی بھی نیا نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ان کو دو مزید نوٹس بھیجے جائے گے کیونکہ انہوں نے نیب پر الزام لگایا ہے کہ وہ قانون کے مطابق کام نہیں کر رہا،حالانکہ نیب اپنا کام قانون کے مطابق ہی کر رہا ہے۔

مزید : لاہور