جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی :سینیٹر تاج حیدر

جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری ...
جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی :سینیٹر تاج حیدر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے ،  تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی ، امریکی صدر  ڈونلڈٹرمپ کی تقریر سےاس سے بڑھ کر امید رکھتا تھا، ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ گزشتہ70 سالوں سے ہم امریکہ کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ  مجھے نا امیدی وزیر دفاع کے بیان کو سن کر ضرور ہوئی جنہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، ہم کسی ملک پر قبضہ نہیں  بلکہ امن چاہتے ہیں،  ہم دہشت گردی اور امن کے دشمن کے خلاف کھڑے ہیں،برادر اسلامی ملک میں ترقی پسندوں کو گرانے کیلئے انتہا پسندوں کو استعمال کرنا امریکہ کا شیوا رہا ہے،  دنیا گواہ ہے کہ امریکہ آج تک امن کے قیام کے نام پر جہاں جہاں گیا وہاں سے ہار کر نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم بھیک کا پیالہ پھینک نہیں دیتے تب تک ہماری خارجہ پالیسی میں بیرونی مداخلت جاری رہے گی۔

مزید : اسلام آباد