ذاتی طور پر امریکن صدر کے بیان کو بے وقوفی قرار دیتا ہوں:مشاہد حسین سید

ذاتی طور پر امریکن صدر کے بیان کو بے وقوفی قرار دیتا ہوں:مشاہد حسین سید
ذاتی طور پر امریکن صدر کے بیان کو بے وقوفی قرار دیتا ہوں:مشاہد حسین سید

  

اسلام آباد (آن لائن)سینیٹر مشاہد حسین سید نے بدھ کے روز ایوان بالا میں جنوبی ایشیا ء اور افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی سے متعلق جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایوان بالا کی طرف سے کمیشن آف ہول اور سب کمیشن کے قیام کے ساتھ پارلیمنٹ کے فعال کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،میں ذاتی طور پر امریکن صدر کے بیان کو بے وقوفی قرار دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریلینز ڈالرز کے اخراجات اور16سال کی ریاضت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا نیا بیان امریکن پالیسی کے متزلزل ہونے کی وضاحت کرتا ہے ، امریکن مختلف محاذوں پر خراب ہونے کے بعد اب چین پاکستان بھوٹان کیس اتھ ٹکر لینے کے چکر میں ہے۔ مشاہد حسین سید نے موجودہ صورتحال میں مشترکہ اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فارن منسٹر کو امریکہ کے دورے پر جانے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا2011ء کی طرز پر ہمیں ایئر لائنز کمیونیکیشن کو معطل کرنا چاہیئے جو کہ ہم نے فری آف چارج امریکہ کو افغانستان میں اترنے کے لئے فراہم کر رکھی ہے۔9/11 کے بعد امریکہ وہ نہیں رہا،  وہ آپس میں لڑر ہے ہیں جس کے مقابلے میں ہمارے ملک اور قوم میں جان ہے۔

مزید : اسلام آباد