کوکاکولا کے تعاون سے پسرور ووکیشنل سینٹر میں 300 سے زائد خواتین کی ہنر مندی کی تربیت مکمل

کوکاکولا کے تعاون سے پسرور ووکیشنل سینٹر میں 300 سے زائد خواتین کی ہنر مندی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پسرور ووکیشنل سینٹر میں 300 سے زائد کم آمدن والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ٹریننگ مکمل ہونے پر اختتامی تقریب ہوئی۔ پسرور ووکیشنل سینٹر کوکا۔کولا کے سرمائے سے چلنے والے خواتین کی معاشی بااختیاری پروگرام کا حصہ ہے جس کی کشف فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری ہے۔ پسرور ووکیشنل ٹریننگ اسکول نے کم آمدن کی حامل خواتین کو بیوٹیشن، گھریلو سلائی کڑھائی، مالیاتی تعلیم اور شخصیت سنوارنے کے لئے تین ماہ کی ٹریننگ دی ہے۔ اس تقریب میں کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر روشانہ ظفر جبکہ کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز فہد قادر موجود تھے۔ تقریب میں فہد قادر نے کہا، کشف فاؤنڈیشن نے کوکا۔کولا کے ساتھ 2011 میں شراکت داری کی تاکہ پاکستان بھر میں کم آمدن کی حامل خواتین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مائیکروفنانس پروجیکٹ قائم کیا جائے۔ اس کے بعد سے اس پروجیکٹ نے کاروباری خواتین کے لئے مالیاتی انتظام جیسے کورسز اور خواتین کی بااختیاری کی صنفی تربیت میں تعاون جیسے اقدامات کے ذریعے معیاری فائدے پہنچا کر کثیر الجہتی طریقہ اختیار کیا ہے۔ پاکستان کی خواتین کو قومی دھارے میں لانے کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے کیونکہ بااختیار خواتین معیشت، معاشرے اور اپنے خاندان کی ترقی میں نمایاں انداز سے کام کرتی ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد خواتین کو بااختیار بنایا جاچکا ہے اور اپنے چھٹے سال میں یہ پروجیکٹ پسرور ووکیشنل سینٹر میں ہنرمندی کی ٹریننگز فراہم کرکے کاروباری شعبے میں شمولیت کی سہولت پہنچانے کے قابل ہوگیا ہے تاکہ ہنرمندی کی تربیت اور روزگار کے درمیان توازن قائم رہے۔ کوکا۔کولا کے عالمی پروگرام فائیو بائی ٹوئنٹی (5by20) کا عزم ہے کہ سال 2020 تک 5 ملین خواتین کو بااختیار بنایا جائے اور کشف فاؤنڈیشن اس کام میں معاونت کررہی ہے۔ کوکا۔کولا پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر روشانہ ظفر نے زور دیا، "ووکیشنل اسکول پاکستان بھر میں کم آمدن والے گھرانوں کی خواتین کو موقع فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بنیادی ہنرمندی سیکھ کر اپنی زندگی بہتر بنائیں۔ ایسے اقدامات اور ٹریننگز سے خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔
جس سے وہ چھوٹے کاروبار کی مالک بنتی ہیں ، معیشت پھلتی پھولتی ہے اور اسکے نتیجے میں ان کا مستقبل تبدیل ہوتا ہے۔" کشف کی اپنی اندرونی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ووکیشنل ٹریننگز سے اجرت، روزگار، وسائل کے انتظام اور ملازمت کے مواقع پر مثبت اثر واقع ہوا ہے۔ ووکیشنل تربیت کے ساتھ مالیاتی انتظام، اپنی صلاحیتوں کے احساس اور خود اعتمادی کی ٹریننگ لینے سے ان کو معاشی فائدے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ کشف کی پچھلی ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والی 67 فیصد فارغ التحصیل خواتین اب اپنے کاروبار چلا رہی ہیں۔

مزید :

کامرس -