ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 3فیصد اضافہ کیساتھ ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا

ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 3فیصد اضافہ کیساتھ ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا

 لاہور(کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 3 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 979.414 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 20.47 فیصد کا اضافہ جبکہ نٹ ویئرز کی برآمدات میں 5.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح بستر کی چادروں کی برآمدات میں 0.57 فیصد کا اضافہ اور تولیہ کی برآمدات میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکسٹائلز کے شعبہ کی بحالی سے برآمدات کے فروغ میں مدد ملی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے برآمدی پیکیج اور ریفنڈز کی ادائیگیوں سے صنعت کاروں کو مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملی ہے جبکہ شعبہ کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے باعث بھی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس