لاہور چیمبرکے پروگریسو گروپ پانچ سالہ سالگرہ ‘تاجربرادری کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور چیمبرکے پروگریسو گروپ پانچ سالہ سالگرہ ‘تاجربرادری کی بڑی تعداد میں ...

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبرکے پروگریسو گروپ نے اپنی پانچ سالہ سالگرہ منائی جس میں بزنس کنونشن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس اجلاس میں پیاف کے سر پرست اعلیٰ انجم نثار اور پیاف کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے خصوصی شر کت کی۔ صدرپروگریسو گروپ نے اجلاس میں لاہور چیمبر الیکیشن میں پروگریسو گروپ کی طرف سے ملک کلیم کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے ملک کلیم سابقہ صدر حفیظ سنٹر گلبرگ رہ چکے ہیں۔ اس سال لاہور چیمبر میں ای سی ممبر کے طور پر پروگیسو گروپ کی طر ف سے الیکشن لڑیں گے۔اس تقریب میں پروگریسو گروپ کی پانچ سالہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید : کامرس