زونگ کاڈیجیٹل ریوولوشن کیلئے انٹرنل کلچرل ٹرانسفورمیشن لانے کا اعلان

زونگ کاڈیجیٹل ریوولوشن کیلئے انٹرنل کلچرل ٹرانسفورمیشن لانے کا اعلان

لاہور(پ ر)پاکستان کے بہترین ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کیلئے ملک بھر میں انٹرنل کلچرل ٹرانسفورمیشن لانے کا اعلان کر دیا ہے۔زونگ سمجھتا ہے ترقی یافتہ پاکستان کیلئے اس کے ہر شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے 4G ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ضروری ہے۔ اسی تناظر میں ملک میں ہر سطح پر کلچرل ٹرانسفورمیشن کے ذریعے ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔" رسپانسبلٹی میکس پر فیکشن" کی تھیم لیے زونگ کا بنیادی مقصد تمام صارفین ، ملازمین، پارٹنرزاور عام عوام کو ایک بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل انقلاب یہی ریوولوشن ہے جو زونگ کو آنے والے دور کے تقاضوں کے مطابق بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔گزشتہ چندسالوں سے ٹیلی کام انٹر پرائز نے ڈیٹا ٹیکنالوجی کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔یہی وہ خاصہ ہے جس کو سامنے رکھتے ہوئے زونگ اپنے کارپوریٹ کلچر کو مزید بہتری کی جانب لے کر جا رہا ہے۔" ون کمپنی،ون ٹیم،ون ڈریم'' وہ بنیادی عنصر ہے جو زونگ کے ملازمین کو ایک دوسرے سے منسلک رہنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ زونگ اس وقت پاکستان میں 75فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ 4G کی بہترین سروسز فراہم کر رہا ہے۔زونگ کی سروسز اس وقت ملک بھر کے300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔ زونگ نے رواں سال کے اختتام تک اپنے تمام نیٹ ورک کو4G پر منتقل کرنے کیلئے اضافی 200 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

زونگ اپنی مشن سٹیٹمنٹ کے تحت ترقی یافتہ پاکستان کے خواب پر عمل پیرا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ 4G کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے ٹیلی کام صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کا سلسلہ بھر پور انداز سے جاری ہے۔

مزید : کامرس