صنعتی ترقی اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘عارف قاسم

صنعتی ترقی اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ...

لاہور ( کامرس رپورٹر)تاجر رہنما وسابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے حکومت اور نئے وزیر تجارت پرویز ملک ملک میں درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کنٹرول کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے۔انہوں نے کہا کہ صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو ، بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عارف قاسم نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی کے نرخ زائد ہونے سے پیداوار ی لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں کمی ہورہی ہے۔ اس وقت صنعتی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ 12سے16روپے فی یونٹ ہیں جو خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں بھارت میں صنعتی شعبے کو8سے9روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے یہی صورتحال بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ہے جس کے باعث پاکستانی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بیرونی منڈیوں میں ان ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور برآمدات میں کمی کی اہم وجہ مہنگی بجلی بھی ہے جس میں کمی کی جانی انتہائی اہم ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کی جاسکتی ہے ۔

*****

مزید : کامرس