نیٹو اتحاد بالٹک کی ریاستوں سے تعاون کرے گا، جرمن صدر

نیٹو اتحاد بالٹک کی ریاستوں سے تعاون کرے گا، جرمن صدر

برلن(اے پی پی) وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے بالٹک کی ریاستوں کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جرمن خبررسا ں ادارے کے مطابق ایسٹونیا کے ایک دورے کے دوران شٹائن مائر نے کہا کہ بالٹک کے خطے کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔ عشروں پہلے ہٹلر اور اسٹالن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی سالگرہ کے دن جرمن صدر نے شہری حقوق کی خلاف ورزیوں اور اثر و رسوخ کی سیاست کی جانب واپسی کے خلاف خبردار بھی کیا۔ 1939ء میں دوسری عالمی جنگ سے قبل نازی جرمنی اور سابق سوویت یونین نے مشرقی یورپ کو اپنے مفادات کی خاطر آپس میں تقسیم کر لیا تھا۔ شٹائن مائر نے اس موقع پر کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید : عالمی منظر