ڈاؤلینس نے نو فراسٹ ورٹیکل فریزز کی سیریز متعارف کروادی

ڈاؤلینس نے نو فراسٹ ورٹیکل فریزز کی سیریز متعارف کروادی

لاہور(پ ر) پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والے ممتاز ادرے، ڈاؤلینس نے حال ہی میں نو فراسٹ ورٹیکل فریزز کی سیریز متعارف کرائی ہے جس میں کنورٹیبل ڈائریکٹ کول آپشن کے ساتھ گلاس ڈور آپشن بھی موجود ہے۔ فریزرز کی اس نئی سیریز کو متعارف کرانے کا مقصد عید الاضحیٰ کے خصوصی موقع پرصارفین کی اسٹوریج کی ضروریات پورا کرنا ہے۔اس وقت ڈاؤلینس ہوم اپلائنسز میں اوّلین برانڈ ہے جس نے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں ورٹیکل فریزرز متعارف کرائے ہیں۔ ان ورٹیکل فریزرز کے غیر معمولی فیچرز میں کنورٹیبل کا آپشن موجود ہے جو صارفین کو نہ صرف فریزرز کو ریفریجریٹر میں تبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے بلکہ اس کا ڈیزائن بھی نہایت دلکش اورشاندار ہے۔ان فریزرز نے ڈاؤلینس کو مارکیٹ لیڈر بنا دیا ہے جس نے اپنے اپلائنسز کی وسیع رینج میں جدید فیچرز کے ساتھ منفرد اور خوبصورت ڈیزائن بھی متعارف کرائے ہیں۔نوفراسٹ ورٹیکل فریزرز کے بارے میں ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا،’’نئی متعارف کرائی گئی پروڈکٹس نہ صرف یہ کہ ڈیزائن کے اعتبار سے جدید ہیں بلکہ ان میں متاثر کن اور پاورفل ٹیکنکل فیچرز بھی موجود ہیں۔

منفرد انداز کے نو فراسٹ ورٹیکل فریزرز میں ایک ڈیجیٹل ڈسپلے اور ون ٹچ کنورٹیبل آپشن موجود ہے جو آپ کے فریزر کو ریفریجریٹر میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ڈائریکٹ کول ورٹیکل فریزرز کا دیدہ زیب گلاس ڈور بھی صارفین کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،’’ عید الاضحی ٰکا تہوار سال میں وہ موقع ہے جب قربانی کے جانورکاگوشت اسٹور کرنے کے لیے صارفین کی ضروریات میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے لیکن عید کے بعد لوگ ریفریجریٹر کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاؤلینس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ کنورٹیبل فریزرز متعارف کرائے ہیں۔‘‘

مزید : کامرس