2020ء تک تیار ملبوسات کی برآمدات کو 8ارب

2020ء تک تیار ملبوسات کی برآمدات کو 8ارب

ڈالر تک بڑھایا جائیگا: پریگما لاہور(کامرس رپورٹر) سال 2020ء تک تیار ملبوسات کی قومی برآمدات کو 8 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے مرکزی چیئرمین اعجاز کھوکھر نے کہا ہے کہ ’’پاکستان اپیریل ایکسپورٹ کونسل‘‘ کے قیام کے لئے بھرپور انداز میں کام جاری ہے جس سے ملک کی کاروباری برادری کو معاونت حاصل ہوگی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کونسل کے قیام کے حوالے سے پریگما نے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے ٖپی) وزارت ٹیکسٹائل سمیت دیگر شراکتی اداروں سے اراکین بورڈ تعینات کئے جائیں گے جس کا بنیادی مقصد گارمنٹس سیکٹر کی ملکی برآمدات کا فروغ ہے ۔ اعجاز کھوکھر نے کہا کہ کاروباری و صنعت کاربرادری کے تعاون سے سال 2020ء تک ملک میں تیار کئے جانے والے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کو 8ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور پریگما برآمدی ہدف کے حصول کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

مزید : کامرس