امریکا میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی، سویابین میں اضافہ

امریکا میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی، سویابین میں اضافہ

نیویارک (آن لائن)امریکا میں گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی اور سویابین میں اضافہ ہوا۔گندم کے نرخوں میں کمی کی وجہ اس کی بڑھتی عالمی سپلائی ہے۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں دسمبر کیلئے گندم کے سودے 6.25 سینٹ (1.5 فیصد)کمی کے ساتھ 4.31 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔ ستمبر کیلئے ایم جی ای ایکس سپرنگ گندم کے سودے 13.50 سینٹ (2 فیصد) کمی کے ساتھ 6.42 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 2.50 سینٹ کم ہوکر 3.60 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔ نومبر کیلئے سویا بین کے سودے 2.25 سینٹ بڑھ کر 9.38 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔#/s#

مزید : کامرس