لیبیا کے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کر ا لیا گیا

لیبیا کے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کر ا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال ہونے والے سابق وزیراعظم علی زیدان کو بازیاب کرالیا گیا۔ انہیں گذشتہ ہفتے طرابلس میں ایک ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا تھا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق علی زیدان کے اغواء کے بعد ان کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم فائز السراج پر ان کی بازیابی کے لیے سخت دباؤ تھا۔علی زیدان کو گذشتہ روز بازیاب کرالیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس حوالے نہیں بتایا کہ علی زیدان کو کس نے اغواء کیا تھا اور ان کی رہائی کیسے عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق لیبی وزیراعظم کے اغواء کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -