میکڈونلڈ نے بھارت میں169 آؤٹ لیٹس بند کر دیں

میکڈونلڈ نے بھارت میں169 آؤٹ لیٹس بند کر دیں

نئی دہلی (اے پی پی) فاسٹ فوڈ کی امریکی چین میکڈونلڈ نے بھارت میں اپنی169 آؤٹ لیٹس بند کر دیں ۔ بدھ کو بھارتی میڈیا نے میکڈونلڈ کے حوالہ سے بتایا کہ بھارتی کمپنی کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے معاہدہ کی بعض شرائط کی خلاف ورزی کی جس پر میکڈونلڈ نے بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں اپنی 169 آؤٹ لیٹس بند کر دی ہیں ۔ میکڈونلڈ نے بتایا کہ کوناٹ پلازہ ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے کھانے پینے کی اشیاء کے بارے میں متعلقہ ادارہ سے لائسنسوں کی دوبارہ تجدید نہیں کروائی جو کی میکڈونلڈ سے کئے کئے گئے معاہدہ کے تحت کوناٹ کمپنی کی ذمہ داری تھی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ میکڈونلڈ کی طرف سے صرف نئی دہلی میں 43 آؤٹ لیٹس بند کی گئی ہیں ۔ جس سے سینکڑوں کارکن روزگار محروم ہو گئے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر